آئندہ 6 ماہ کے دوران قحط سے 2 کروڑ انسانوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے، ورلڈ فوڈ پروگرام

براعظم افریقہ کے مشرقی حصے میں خشک سالی مجموعی طور پر زراعت کیلئے شدید نقصانات کا باعث بن چکی ہے،ماہر اقتصادیات عارف حسین

جمعہ 17 فروری 2017 16:32

آئندہ 6 ماہ کے دوران قحط سے 2 کروڑ انسانوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے، ورلڈ فوڈ ..
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) عالمی خوراک پروگرام نے کہا ہے کہ آئندہ 6 ماہ کے دوران قحط سے 2 کروڑ انسانوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے، براعظم افریقہ کے مشرقی حصے میں خشک سالی مجموعی طور زراعت کے لیے شدید نقصانات کا باعث بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام سے منسلک ماہر اقتصادیات عارف حسین نے کہا ہے کہ یمن، شمال مشرقی نائیجیریا اور جنوبی سوڈان میں مسلح تنازعات کے نتیجے میں اشیائے خوراک کی قیمتیں انتہائی زیادہ ہو چکی ہیں اور اس صورت حال نے ہزاروںگھرانے بری طرح متاثر ہیں۔

انہوں کہا کہ براعظم افریقہ کے مشرقی حصے میں خشک سالی مجموعی طور زراعت کے لیے شدید نقصانات کا باعث بن چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صومالیہ میں قحط کی وجہ سے انسانی ہلاکتوں کا سلسلہ بہت جلد شروع ہو سکتا ہے اور جنوبی سوڈان میں بھی ہزاروں افراد بھوک کے ہاتھوں مارے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :