اسرائیل کے ایٹمی ہتھیار مشرق وسطی اور عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں،ایران

جمعہ 17 فروری 2017 16:29

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) ایران نے اسروئیلی اٹیمی ہتھیاروں کو مشرق وسطی اور پوری دنیا کی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دییت ہوئے کہا ہے اسرائیل کے ایٹمی ہتھیار عالمی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں ایرانی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ اور صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کے بے بنیاد دعووں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے پاس سیکڑوں ایٹمی وارہیڈز موجود ہیں جو مشرق وسطی اور پوری دنیا کی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بے بنیاد دعووں اور بیانات کی تکرار ایک ایسی حکومت کی طرف سے کی جا رہی ہے جو کسی بھی بین الاقوامی قانون کی پابندی نہیں کرتی اور جو مظلوم فلسطینی عوام اور اپنے ہمسایہ ملکوں کے خلاف غیرانسانی اقدامات اور جرائم کا ارتکاب کرکے بے شمار سیاہ کارناموں کی تاریخ رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے سیاہ کارناموں کی بارہا اقوام متحدہ کی رپورٹوں میں بھی صراحت کے ساتھ نشاندہی کی گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ بلاشبہ ایران ایٹمی سمجھوتے کے مطابق کہ جس کی تائید سلامتی کونسل نے بھی کی ہے، اپنے ایٹمی پروگرام کو پوری سنجیدگی اور قوت کے ساتھ جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :