شکاگو یونیورسٹی کے باہر ٹرمپ کیخلاف مظاہرہ

مظاہرین میں شامل بچوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درگت بنا کر اپنی بھڑاس نکالی

جمعہ 17 فروری 2017 16:29

شکاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) منصب صدارت سنبھالتے ہی متنازع اقدامات اٹھانے والے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف لوگوں کاغصہ ابھی تک کم نہیں ہوسکا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق کیمپین منیجر کورے لوینڈوسکی کے خطاب کے موقع پر شکاگو یونیورسٹی کے باہر ایک مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین میں شامل بچوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلے کی خوب پٹائی کرکے اپنی بھڑاس نکالی۔اس موقع پر درجنوں افراد نے ٹرمپ کے اقدامات کیخلاف اور پناہ گزینوں کے حق میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :