مسئلہ کشمیرکے سیاسی حل کی ضرورت ہے،چدم برم

بی جے پی حکومت موجود نقطہ نظر برقرار رکھتی ہے تو اس سے مقبوضہ وادی میں مزید تنازعات اور تشدد میں اضافہ ہوگا،انٹرویو

جمعہ 17 فروری 2017 16:28

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) سابق بھارتی وزیر خزانہ پی چدم برم نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کیلئے سیاسی حل کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق نئی دہلی میں ایک انٹرویو کے دوران پی چدم برم کا کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی حکومت اورمقامی حکومت کا نقطہ نظر غلط ہے اور حالات سنبھالنے کیلئے حکومت کو نیا نقطہ نظر اپنانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی حکومت موجود نقطہ نظر برقرار رکھتی ہے تو اس سے مقبوضہ وادی میں مزید تنازعات اور تشدد میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :