سانحہ سیہون شریف کے خلاف سندھ بار کونسل کی اپیل وکلاء نے یوم سوگ منایا

حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات کرے،وکلاء رہنما

جمعہ 17 فروری 2017 16:27

سانحہ سیہون شریف کے خلاف سندھ بار کونسل کی اپیل وکلاء نے یوم سوگ منایا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) سانحہ سیہون شریف کے خلاف سندھ بار کونسل کی اپیل وکلاء نے جمعہ کو یوم سوگ منایا اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ۔وکلا رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتوں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں ۔تفصیلات کے مطابق سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر ہونے والے خود کش بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر سندھ بار کونسل کی جانب سے یوم سوگ منایا گیا ۔

(جاری ہے)

وکلا کے یوم سوگ کے باعث مقدمات کی سماعت نہیں ہوسکی ۔اس موقع پر وکلا رہنماؤں نے کہا کہ تین روز سے ملک بھر میں یوم سوگ ہی منایا جارہا ہے ۔حکومت ملک میں دہشت گردی روکنے میں ناکام نظر آتی ہے ۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات کرے۔انہوںنے کہا کہ ہمیں سائلین کی مشکلات کا اندازہ ہے لیکن اس طرح کے دھماکوں کے بعد ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے اسی لئے پرامن ہڑتال اور یوم سوگ کا اعلان کیا ہے ۔وکلا رہنماؤں نے کہا کہ ہم جاںبحق اور زخمی ہونے والے افراد کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :