سیہون شریف دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 81ہوگئی ، 55لاشیں ورثا کے سپرد
تازہ ترین : 1
سیہون شریف دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 81ہوگئی ، 55لاشیں ورثا کے ..

سیہون شریف دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 81ہوگئی ، 55لاشیں ورثا کے سپرد

سیہون شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2017ء)سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 81ہوگئی جبکہ 55لاشیں ورثاء کے سپرد کردی گئیںہیں۔تفصیلات کے مطابق لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے میںجاں بحق افراد کی تعداد 81 ہو گئی جبکہ 55لاشیں ورثاء کے سپرد کردی گئیں ہیں،پندرہ لاشیں اب بھی سیہون ہسپتال میں موجود ہیں جبکہ 15 لاشوں کی شناخت کیلئے ڈی این اے نمونے لے لیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیہون دھماکے میں شہداء کی تعداد 81ہوگئی ہے جن میں سے 67 کی شناخت ہوچکی ہے،دوسری جانب دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے باعث ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے،ملک بھر کے ائیرپورٹس پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں مختلف شہروں میں فورسز نے کاررائیاں کرتے ہوئے 41دہشتگردوں کو ہلاک کردیا

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/02/2017 - 16:26:59

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں