آئندہ اجلاس میں وزرا ء نہ آئے تو میں بھی نہیں آؤنگا ،چیئرمین سینیٹ کا انتباہ

جمعہ 17 فروری 2017 16:22

آئندہ اجلاس میں وزرا ء  نہ آئے تو میں بھی نہیں آؤنگا ،چیئرمین سینیٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) سینٹ میں اپوزیشن نے امریکہ کی طرف سے 7 مسلمان ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی کے حوالے سے تحریک التواء کی منظوری کے معاملہ کا جواب نہ دیئے جانے پر ایوان سے واک آئوٹ کیا جبکہ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایوان کے ایجنڈے میں شامل امور کا جواب دینے کے لئے وزراء کو موجود ہونا چاہئے، اس سلسلے میں سنجیدگی نظر نہیں آتی، یہ سلسلہ جاری رہا تو آئندہ اگر سینیٹ کا اجلاس طلب بھی کیا گیا تو میں اجلاس نہیں بلائوں گا۔

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اعظم سواتی اور سسی پلیجو کی تحریک التواء کی منظوری کے معاملہ پر محرکین کے اظہار خیال کے بعد متعلقہ وزیر کی طرف سے اس پر اعتراض کے حوالے سے دریافت کیا تو وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ یہ معاملہ وزارت داخلہ سے متعلق ہے، چیئرمین نے کہا کہ جمعرات کو بھی وزارت داخلہ کے حوالے سے ایک معاملہ اٹھایا گیا تھا اس کا جواب دینے کے لئے متعلقہ وزیر موجود نہیں تھے، وزیر قانون بعد میں انہیں بلا کر لائے، آج پھر وہی معاملہ ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں سنجیدگی نظر نہیں آ رہی، یہ سلسلہ جاری رہا تو آئندہ صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس طلب بھی کیا تو میں اجلاس نہیں بلائوں گا۔سینیٹ کے ارکان نے امریکہ کی طرف سے 7 مسلمان ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی کے حوالے سے تحریک التواء کی منظوری کے معاملہ کا جواب نہ دیئے جانے پر ایوان سے واک آئوٹ کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے بھی اس حوالے سے ناراضگی کا اظہار کیا

متعلقہ عنوان :