ثانیہ مرزا قطر اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 17 فروری 2017 16:22

دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ثانیہ اور سٹرائیکووا نے کوارٹرفائنل میں ڈبروسکی اور جیورک کو شکست دی۔

(جاری ہے)

قطر میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں ثانیہ مرزا اور سٹرائیکووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیورک اور ڈبروسکی کو سٹریٹ سیٹس میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 اور 6-3 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، سیمی فائنل میں ثانیہ اور سٹرائیکووا کا مقابلہ سپیئرز اور سریبوٹنک سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :