ایچ ای سی نے اندرون ملک پی ایچ ڈی سکالر شپ کے لئے درخواستیں بھجوانے کی تاریخ میں 22 فروری تک توسیع کر دی

جمعہ 17 فروری 2017 16:15

ایچ ای سی نے اندرون ملک پی ایچ ڈی سکالر شپ کے لئے درخواستیں بھجوانے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے اندرون ملک پی ایچ ڈی سکالر شپ کے لئے درخواستیں بھجوانے کی تاریخ میں 22 فروری تک توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایچ ای سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق درخواستیں صرف ایچ ای سی کی ویب سائیٹ پر آن لائن قابل قبول ہوں گی۔ اس سطح پر دیگر دستاویزات کی ضرورت نہیں۔ اندرون ملک پی ایچ ڈی سکالر شپ کے لئے ملک بھر سے درخواستیں سوشل سائنسز، آرٹس، ہیومنٹیز، انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مینجمنٹ سائنسز، زراعت، ویٹرنری سائنسز، حیاتیاتی سائنس، میڈیکل سائنس اور فزیکل سائنسز میں طلب کی گئی ہیں۔