دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعدتخریب کاروں کیخلاف کارروائیوں میں مزیدتیزی آگئی

سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کافورسز پر حملہ ، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک

جمعہ 17 فروری 2017 16:09

دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعدتخریب کاروں کیخلاف کارروائیوں میں مزیدتیزی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعدتخریب کاروں کے خلاف کارروائیوں میں مزیدتیزی آگئی ہے، پشاور کے علاقے ریگی میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فورسز پر حملہ کیا، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ خیبر اجنسی میں پاکستانی چوکی پر افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے دشمنوں کو بھرپور جواب دیا۔

(جاری ہے)

افغانستان سے دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی میں پاکستانی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے ،ْ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ بنوں میں بھی تھانہ بگا خیل کے علاقے مروت کینال میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور افغانی و عراقی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔

متعلقہ عنوان :