ترک مسلح افواج کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری ، 13دہشت گرد مارے گئے

جمعہ 17 فروری 2017 15:28

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) ترک مسلح افواج کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری میں 13 دہشت گرد ہلاک ہو گے ۔ ترک میڈیا کے مطابق ترک مسلح افواج نے شام کے شمالی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے شروع کردہ فرات ڈھال کاروائی کے 178 ویں روز داعش کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترک مسلح افواج نے آزاد شامی فوج کیساتھ مل کرالباب میں دہشت گردوں کے اہداف کو تباہ کرنے اور بچھائی جانے والی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کی کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔

ان کاروائیوں کے دائرہ کار میں داعش کے 70 اہداف پر گولہ باری اور 8 اہداف پر بمباری کی گئی۔ ترک جنگی طیاروں نے نشاندہی کے بعد داعش کے سات اہداف پر بمباری کر کے ایک پناہ گاہ ،ایک گاڑی ، اسلحے کے ڈپو ،بموں سے لدی ہوئی ایک گاڑی اور ایک کرین کو تباہ کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :