دہشتگرد تنظیم وائے پی جی امریکہ، ترکی اور شام کیلئے خطرناک ثابت ہو گی

ترک وزیر خارجہ چاوش اولو کی امریکہ اور روس کے وزرا خارجہ کیساتھ ملاقات میں گفتگو

جمعہ 17 فروری 2017 15:27

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) ترکی نے کہا ہے کہ امریکہ اور روس کے وزرا خارجہ کیساتھ فائدہ مند مذاکرات ہوئے، دہشتگرد تنظیم وائے پی جی امریکہ، ترکی اور شام کے لیے خطرناک ثابت ہو گی ۔ ترجک میڈیا کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے جو جی ٹونٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے بون میں موجود ہیں امریکہ اور روس کے وزرا خارجہ کیساتھ ملاقات کی ۔

جس میں انہوں نے امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کیساتھ ملاقات کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت کے دوران گزشتہ امریکی حکومت کے دور کی خطاں کو ایجنڈے میں لایا گیا ہے اور ان پر یہ واضح کیا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ وائے پی جی کو دی گئی حمایت سے ترکی کا اعتماد متزلزل ہوا ہے اور یہ حمایت امریکہ ترکی اور شام کے لیے خطرناک ثابت ہو گی ۔

(جاری ہے)

چاوش اولو نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ فتح اللہ گولین کی ترکی حوالگی اور اس بارے میں ترک قوم کی حساسیت اور امریکہ کے خلاف بڑھتے ہوئے رد عمل سے امریکی ہم منصب کو آگاہ کیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ ملاقات انتہائی فائدہ مند رہی ہے ۔ملاقات میں شام، عراق ،داعش کیخلاف جدوجہد اور علاقائی اور عالمی مسائل کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ روسی ہم منصب لاوروف کیساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ شام کی حالیہ صورتحال اور اس بحران کوسیاسی طریقے سیحل کرنے کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :