تیسری نیشنل روڈ سائیکل ریس کیلئے خیبرپختونخوا ٹیم کا اعلان

جمعہ 17 فروری 2017 15:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) تیسری نیشنل رئوڈ سائیکل ریس کیلئے خیبرپختونخوا سائیکلنگ ٹیم کا اعلان ،چیمپئن شپ آج سے کراچی میں شروع ہوگی خیبرپختونخوا کی ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے روانہ پشاور سے روانہ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے تعاون اور ایس ایس جی سی کے زیر اہتمام کراچی میں آج شروع ہونے والی تیسری نیشنل میل روڈ سائیکلنگ میں پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا ،واپڈا ، آرمی ،ایس ایس جی سی ، ایچ ای سی ، فاٹااور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کرینگی ۔

خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد کے مطابق صوبائی ٹیم سلیکشن کیلئے نادرن بائے پاس پر ٹرائلز منعقد ہوئے جس میں سلیم ، صیفور، تنزیل، باسط علی ،خالد شرکت کرینگے آفیشلز میں طاہر اور رب نواز شامل ہیں ۔ ان مقابلوں میں ٹیم ٹرائلز، انفرادی ٹائم ٹرائلزاور لیپ رئوڈ ریس شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :