وزیراعظم اجہ محمدفاروق حیدرخان وزراء کے ہمراہ بھمبرپہنچ گئے‘داخلی راستوں پرشاندار استقبال

سینئروزیرنے سیاست میں محنت اورلگن سے اپنامقام پیداکیا‘ سیاست عزت کی بات ہے۔ اہل بھمبرکے تمام جائز مسائل حل کرینگے‘وزیراعظم

جمعہ 17 فروری 2017 15:25

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان وزراء کے ہمراہ بھمبرپہنچ گئے، داخلی راستوں پرشاندار استقبال، لیگی کارکنان کی گل پاشی، ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے،رات گئے تک استقبالیہ تقاریب جاری رہیں۔جاتلاں، جبی، پنجیڑی ،سوکاسن کے مقامات پرپرتپاک استقبال کیے گئے۔

پنجیڑی میںکرنل ریٹائرڈ افتخاراحمد، راجہ محمداسحاق، راجہ جمیل احمد، فداحسین کیانی، راجہ شاہد خالق،جبی میں عبدالرحمان، محمدالیاس، خضرحیات، خرم رشیدسمیت سینکڑوں افراد نے ان کاوالہانہ استقبال کیا۔ استقبالیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاکہ طارق فاروق میرے دست وبازواوراہل وزیر ہیں۔مشکل حالات میں ان کے ساتھ کھڑے ہوکرانھیں کامیاب بنانے والوں کویقین دلاتاہوں کہ ان کے مسائل میں حل کروں گا۔

(جاری ہے)

سینئروزیرنے سیاست میں محنت اورلگن سے اپنامقام پیداکیا۔ سیاست عزت کی بات ہے۔ اہل بھمبرکے تمام جائز مسائل حل کرینگے۔ آئندہ بجٹ میں عوامی ضروریات کے منصوبہ جات ترجیحی بنیادوں پررکھے جائیں گے۔ میاںمحمدنوازشریف کی قیادت میں پاکستان میں ایسی حکومت موجود ہے جوکہ کشمیریوں کی تحریک اورآزادکشمیرکی ترقی کے لیے سنجیدہ کاوشیں کررہی ہے۔

وزیراعظم پاکستان ہر15 روز بعد آزادکشمیر کی تعمیروترقی کے حوالے سے اپنے کیے گئے اقدامات پررپورٹ طلب کرتے ہیں۔ آزادکشمیر میںماضی کی نااہل حکومت کی سزاعوام بھگت رہی ہے۔ ڈپریشن کاشکار نوجوانوں کویقین دلاتے ہیں کہ ریاست ان کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرے گی۔ جہاں ہربات کی پامالی ہوتی ہے وہاں بے حثی جنم لیتی ہے۔ وزیراعظم نے بھمبرتامیرپورمعیاری سڑک کی تعمیر،کالج میں سائنس کلاسز کے اجراء کااعلان کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ بھمبر میںصنعتی زون قائم ہونے سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ حمیدشہید کیس میں میں خود فریق ہوں۔اس میں انصاف تک رسائی کے تمام لوازمات پورے کیے جائیں گے ۔ ماضی کی حکومت نے طارق فاروق کوچن کرنشانہ بناناچاہا۔ جس میں انھیں ناکامی ہوئی۔ وزیراعظم نے کہاکہ طارق فاروق جماعت اورحکومت میں میرے نائب ہیں ایک باصلاحیت سیاستدان ہیں۔ اس حلقے کی محرومیوں کاازالہ کرینگے۔انھوں نے کہاکہ وہ اگلے سال پھربھمبرآئیں گے۔ سینئروزیرچوہدری طارق فاروق نے کہاکہ فاروق حیدرعزت کانشان ہیں۔ آزادکشمیرکی تعمیروترقی اورخوشحالی کے لیے دل سے کوشش کررہے ہیں۔ہم ان کی قیادت میں آزادکشمیرکوماڈل سٹیٹ بنائیںگے۔

متعلقہ عنوان :