ریاست کا سب سے بڑا کام لوگوں کے حقو کا تحفظ کرنا اور لوگوں کو انصاف اور میرٹ فراہم کرنا ہے‘وزیراعظم آزاد کشمیر

انصاف اور میرٹ کے قیام سے ہی حکومتوں پر عوام کا اعتماد بڑھتا ہے بار اور بینچ کے تعلق کو مزید مضبوط بنائیں گے‘راجہ فاروق حیدر

جمعہ 17 فروری 2017 15:25

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء)وزیر اعظم وصدر پا کستا ن مسلم لیگ نو ن آزاد ریاست جموں وکشمیر را جہ محمد فا روق حیدر خا ن نے کہا ہے کہ ریاست کا سب سے بڑا کام لوگوں کے حقو کا تحفظ کرنا اور لوگوں کو انصاف اور میرٹ فراہم کرنا ہے،انصاف اور میرٹ کے قیام سے ہی حکومتوں پر عوام کا اعتماد بڑھتا ہے بار اور بینچ کے تعلق کو مزید مضبوط بنائیں گے عدلیہ کا احترام کرنے والے ہیں قانون اور آئین کی بالا دستی کو ہر حال میں قائم کریں گے آزاد کشمیر کی عدلیہ مثالی ہے آزاد خطہ میںدس فیملی کورٹس قائم کر دی ہیں جبکہ ہر ضلع میں تین خواتین ریونیولگائیں گے۔

آزادکشمیر کی منتخب حکومت نے جو آسامیاں تخلیق کی ہیں وہ میاں نواز شریف کے ویژن اور اعتماد کوبحال رکھتے ہوئے کی ہیںانہیں کوئی بھی ختم نہیں کر سکتا،پاکستان میں ہونے والے بم دھماکے دشمنوں کی ساز ش ہے پاکستان دشمنوں کو اللہ تباہ و برباد کرے،پاکستان قیامت تک قائم رہے گا اور دشمنوں کو شکست فاش ہو گی ،وکلاء معاشرے کا اہم طبقہ ہیں وہ معاشرتی اور حکومت اصلاح میں رہنمائی کریں،جنگلات آزادکشمیرکی قومی آمدن کا بڑا ذریعہ اور قدرتی حسن ہیں طلبہ و طالبات ایک ایک درخت لگا کر قومی آمد ن میں اضافہ کریں اورملک سے آلودگی کا خاتمہ کی مہم میں شامل ہوں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ بھمبر میں سوکاسن میں ضلعی صدر اشتیاق محمود کی طرف سے عشائیہ ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری اور مسٹ یونیورسٹی بھمبر کیمپس میں محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام شجر کاری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سوکاسن انٹر کا لج گراونڈ میں خطا ب کرتے ہو ئے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ 21جو لا ئی کے معرکے میں حلقہ بھمبر کے لو گوں نے طا رق فا روق کو کا میا ب کروایا جس پر کا رکنوں کو مبا رکباد پیش کر تا ہو ں الیکشن کے آخر ی چا ر دن میں نے بستر تک نہیں دیکھا میاں نواز شر یف کے سوا ل پر کہا تھا کہ سیاست غیر ت کا نا م ہے لو گوں نے ہمارے سا تھ اچھا کیا اب ہماری با ری ہے 5سا ل حکومت کر یں گے مجھے یقین ہے کہ پا کستا ن کی2018کے انتخا با ت میں لیگ ایک با ر پھر جیتے گی اور میاں محمد نواز شر یف وزیر اعظم بنیں گے 10سا ل آزادکشمیر میںمفاد پرستوں کی ڈرا مہ بازی دیکھی اس نے ہما را نظا م کو کھوکھلا کر دیادو دو لیکچرر سے کا لج نہیں چلتے آزادکشمیر کے کا لجز میں 900لیکچر زچاہییں ، یہ کمیپوری نہیں کی گئیں اب سا ئنس کا زما نہ ہے سکو لوں کا لجز میں Missing facilities کو پہلے پو را کریں گے میر ٹ کا نظا م لا یا ہے تما م بھر تیاں این ٹی ایس کے ذریعے ہو نگی اہل لو گ اندر اور نا اہل با ہر جا ئینگے اپنی واہ واہ نہیں چا ہیتے اللہ تعالیٰ کی زمین پر انصا ف قائم کر نے کیلئے پوری توا نا ئیاں لگا ئیں گے یکم ما رچ سے تما م ضلعی ہیڈ کوارٹرزکے ہسپتا لوں میں 12بیماریوں کا 24گھنٹے مفت علا ج ہو گا سارے آزادکشمیر کے ہسپتا لوں میں980 نئی آسامیاں تخلیق کی ہیں،اس حلقہ کے لو گوں کا مجھ پر احسان ہے جو واپس کروں گا میر پو ر سے بھمبر تک پر ی مکس سٹر ک بنا ئینگے ،سی پیک انقلا بی معاشی منصو بہ ہے بھمبر میں انڈسٹر یل زون بنے گا کا رخا نے لگیں گے لو گوں کو روز گا ر ملے گا تو بے روز گاری میں بھی کمی ہو گی دوسر ی با ر اس حلقہ میں آئوں گا تو کچھ چیز لیکر آئوں گا سکو لوں کو تر جیحا ت کے مطا بق اپ گر یڈ کرینگے بجلی کے مسا ئل کے حل کیلئے کو رین لو ن سے 8ارب رو پے کی لا گت سے بجلی کا سا را نظا م تبد یل کر یںگے جس میں سے 2ارب سے آزادکشمیر میں نئے ٹرا نسفا رمر خر ید کر لگا رہے ہیں ، 2018میں بجلی کا بحرا ن ختم ہو جا ئیگا ،کسی کی جا ن نہیں لینی چا ہیے حمید شہید کے کیس میں میں خود بھی فر یق ہوں حمید شہید کے ورثا ء کو انصا ف ملے گا سا نحہ کچہر ی ایک گہر ی سا زش تھی کچھ لو گ تو طا رق فا روق کی جا ن بھی لینا چا ہتے تھے لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے حفظ واما ن میں رکھا وزیر اعظم را جہ فا روق حیدر خا ن نے سوکاسن گر لز ہاا ئیر سکینڈر ی سکو ل اور انٹر کا لج میں میں سا ئنس کلاسز ، سٹا ف کی کمی پوری کر نے اور بی ایچ یو کو آر ایچ سی کا در جہ دینے کا اعلا ن کیا ،اس موقعہ پرسینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ، ضلعی صدر نون لیگ یوتھ ونگ چوہدری اشتیاق محمود اور محمود ہاشم نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آزاد کشمیر را جہ فا روق حیدر خا ن نے مسٹ یو نیو رسٹی کے کیمپس میں پو دا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا،تقریب سے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ،وزیر جنگلات سرداریرمیراکبر،وائس چانسلرڈاکٹر حبیب الرحمان،ناظم اعلیٰ جنگلات ملک محمد نثار ،سردار نصیر خان نے بھی خطاب کیاوزیر اعظم نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ جنگلا ت کے متعلق شعور بیدار کر نے کی ضرورت ہے در خت زیر زمین پا نی ذخا ئر بڑ ھا تے ہیں ما حو لیا تی توازن بر قرار رکھتے ہیں عمارتی ساما ن مہیا کر تے ہیں بیٹیوں سے کہتا ہوں اپنے گھروں میں ایک ایک در خت لگا ئیں درخت زمین کا لبا س ہیں یہ زمین کی زیبا ئش اور ستر پوشی کر تے ہیں محکمہ جنگلا ت کے اہلکارا ن سے کہتاہوں کہ اگلے سال لو گوں کے گھرگھر جا نے کی مہم شروع کر یں پنجا ب کی زراعت کا انحصار ہمارے جنگلا ت اور در یا ئوں پر ہے جنگلا ت کٹائی شد ید سیلا بوں اور قحط سالی کا سبب بنتی ہے ،ڈوگرہ دور میں جنگلات کاٹنا جرم تھا لیکن 47ء کے بعد لوگ درختوں کو ہر سنگھ سمجھ کر کاٹتے رہے۔

ا نہوں نے کہا کہ نو جوان ہما را مستقبل ہیں میر ٹ نہ ہو تو ریاست پر اعتماد اٹھ جا تا ہے ،وزیر جنگلا ت سر دار میر اکبر نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ایک در خت 30افراد کو سانس کیلئے آکسیجن مہیا کر تاہے اپنے ما ں با پ کے نا م کا ایک درخت لگا ئیں ،محکمہ جنگلات کی زمینوں پر قبضہ کے کیسز عدالتوں میںزیر کا رہیں،محکمہ جنگلا ت ریاست کے لیے آمدنی کا بڑا ذریعہ ہے وزیر اعظم نے جنگلا ت پر خصوصی تو جہ دی ہے ،سینئر وزیر حکو مت چو ہدری طا رق فا روق نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ جنگلا ت کا فروغ اور تحفظ ہماری قومی ذمہ داری ہے ،جنگلات کو لو گوں سے زیادہ محکمہ والوں نے نقصا ن پہنچا یا ہے ۔

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئین اور قانون کونافذ کرنے میں وکلاء کا بڑاکردارہے۔ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح بھی ایک وکیل تھے انھوں نے تنہاانگریزوں ، کانگریسی مولویوں، جاگیرداروں اورپاکستان مخالف قوتوں کامقابلہ کیا۔

قائداعظم نے شیخ عبداللہ سے کہاتھا کہ کانگریس پراعتبارنہ کرنا۔شیخ عبداللہ کی ایک غلطی کاخمیازہ ساری کشمیری قوم بھگت رہی ہے، سوشل میڈیاپرجمہوریت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔ ایٹمی اثاثوں کی منتقلی کے بارے میں احمقانہ باتیں کی جارہی ہیں۔ جولوگ پاکستان مخالف کام کررہے ہیں اللہ ان کابیڑاغرق کرے۔ قانون کی حکمرانی اور انصاف سب کے لیے دوبنیادی باتیں ہیں جن پرہماری حکومت نے کام شروع کیاہے۔

ہم نے پارلیمانی پارٹی میں فیصلہ کیا کہ تحریک آزادی کشمیر، گڈگورننس کانفاذ اور دیرپاترقی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ حکومت نے مختلف اصلاحاتی کمیٹیاں تشکیل دیں جب ہمیں حکومت ملی تو ساڑھے چار ارب کا اوورڈرافٹ تھااور سابقہ حکومت نے دوسرے فنڈز سے بھی 18 ارب روپے خرچ کردیئے تھے۔ ہم نے بھی تین ماہ تک تنخواہ نہیں لی۔ لیکن بہتر فنانشل مینجمنٹ سے ہم نے اس پرقابوپالیاہے۔

آزادکشمیرکی تاریخ میں پہلی بار ہرحلقہ کوچارکروڑ روپے ڈویلپمنٹ فنڈز دیئے ہیں۔ یہ پیسہ زمین پرلگے گا۔ اس کی کڑی نگرانی کریں گے۔ لوکل گورنمنٹ کاپرانا نظام نہیں آئے گا۔ ریاست کو سوشل ویلفیئرسٹیٹ ہوناچاہیے۔ ہماری نیت صاف ہے حکومت اپنے اہداف پورے کرے گی۔ ہم نے وزیروں مشیروں کی بھرتی کے لیے نہیں بلکہ عوامی خدمت کے لیے الیکشن لڑاہے۔

انھوں نے کہاکہ مجھے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف اپنی کابینہ اور پارلیمانی پارٹی کامکمل اعتماد حاصل ہے۔ ہم نے میرٹ کی بحالی کے لیے این ٹی ایس لایاہے تاکہ کسی کاحق نہ ماراجائے۔ ریاستوں کی قوت اس کے معاشرے ہوتے ہیں۔ معاشرہ کھوکھلاہوجائے تو ان کاانجام روس اوربنگلادیش جیساہوتاہے۔ آج میرٹ کی وجہ سے کیل کالڑکااسسٹنٹ کمشنربھرتی ہواہے۔

دس فیملی کورٹس بنائی ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز کے دفاترمیں خواتین وکلاء کومستقل بھرتی کرناچاہتے ہیں اس کے لیے جولائی سے کام کریں گے۔ لاء کمیشن بنارہے ہیںتاکہ مقدمات کافیصلہ ایک مدت کے اندرہوسکے۔ انھوں نے کہاکہ جوڈیشری میں حکومت کابھی اختیارہوناچاہیے۔ بہترلوگوں کوعدلیہ میں لا کراس کومضبوط کریں گے۔ آزادکشمیرعدلیہ نے نامساعد حالات میں انصاف کابول بالاکیاہے۔

جج کو آزادمنش ہوناچاہیے۔ دبائو برداشت کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔ عدالتوں نے بہت سارے معاملات میں ہمارے موقف کوتسلیم کیااورکچھ فیصلے ہمارے خلاف بھی ہوئے۔ ہم سے جوہوسکابار اوربنچ کی خدمت کریں گے۔ ایکٹ 1974 پر گھنٹوں بیٹھ کرمسودہ تیار کیا۔ اس مسودے کوجائنٹ سیشن میں پیش کیا۔ میاں محمدنوازشریف نے کہاکہ آپ کے حقوق کے لیے میں آپ کے ساتھ ہوں۔

انھوں نے کہاکہ جب تک آزادکشمیرکے لوگ مطمئن نہیں ہونگے تحریک آزادی بھی آگے نہیں بڑے گی۔ بھمبرمیں صنعتی زون کاقیام خطہ کی تقدیربدل دے گااور بھمبرآزادکشمیرکی شناخت بنے گا۔وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کی لائبریری کے لیے پانچ لاکھ روپے دینے کااعلان کیااور وکلاء کالونی میں سڑک اوربجلی کی جملہ ضروریات پوری کرنے کے احکامات جاری کیے۔

اس موقعہ پر سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر محمود نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں وزیر مال سردار فاروق سکندر ،وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار احمد گیلانی ،وزیر جنگلات سردار میر اکبر،وزیر خوراک سید شوکت شاہ ،سابق وزیر مرزا شفیق ،ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ راجہ اظہر اقبال ،ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید سمیت ججز ،وکلاء صحافیوں اور مختلف محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی ۔