8کنال اراضی جعل سازی پر تحصیلدار ، قانون گو ، پٹواری سمیت 7ملزموں کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 17 فروری 2017 15:25

8کنال اراضی جعل سازی پر تحصیلدار ، قانون گو ، پٹواری سمیت 7ملزموں کے ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء)انسداد رشوت ستانی پولیس ساہیوال نے محکمہ مال کے تحصیلدار محمد ارشد جاوید قانون گو عبدالحق ، پٹواری رانا نصراللہ اور ان کے 4ساتھیوں کے خلاف جعل سازی ، دھوکہ دیہی ، فراڈ اور رشوت کے الزامات میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ مال کے پٹواری رانا نصراللہ نے ایک جعلی انتقال کے ذریعے میرن شاہ کے زمیندار محمد الیاس کی وراثتی زمین 218کنال 17مرلے اس کے داد ا کے 1966میں انتقال کرنے جانے کے بعد وراثتی انتقال محمد الیاس کے باپ کی بجائے غلام مرتضیٰ ، اللہ یار ، مقصود اور شاہد سے ایک جعلی بیع نامہ تیار کرکے اپنے نام انتقال کر ا ل اور جعل سازوں سے زمین کا حصہ اپنے نام کرا لیا جس کی تصدیق انتقال قانون گو اور تحصیلدار نے موقعہ پر جا کر 7جون 1995کے تیار کر دہ جعلی بیع نامہ کے ذریعے 20جون 1996کو انتقال کر دیا جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے حکم پر انکوائری کے بعد ملزموںکے خلاف مقدمہ 468-467-420اور471ت پ اور 5/2/47پی سی اے کے تحت در ج کر لیا تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔