فوڈ اتھارٹی ساہیوال نے ناقص بیکری اور خوردو نوش کی اشیاء بنانے والی 5بیکریاں اور گودام سیل ، 2گرفتار

جمعہ 17 فروری 2017 15:24

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) فوڈ اتھارٹی ساہیوال کی ایک ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر کنول بھٹو کی قیادت میں چھاپے مار کر ناقص بیکری اور خوردو نوش کی اشیاء بنانے والی 5بیکریاں سیل کر دی اور دو بیکری مالکان صاقب ریاض اور محمد ارشاد کو گرفتار کر لیا جبکہ3بیکریوں کے مالکان محمد اعجاز ، ارشاد خاں اور محمد عارف فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

فوڈ اتھارٹی ساہیوال کو اطلاع ملی کہ چک 6-94آر ، چک 6-86آر ، ماڈل ٹائون اور آبپارہ مارکیٹ کی 5بیکریوں پر کھلے بندوںانتہائی ناقص اشیاء خوردو نوش تیار کرکے فروخت کی جا رہی ہے اور ان بیکریوں پر صفائی کا خاطر خواہ انتظام نہ ہے جس پر ٹیم نے چھاپے مار کر ان 5بیکریوں کے گودام ناقص صفائی اور گندگی کے سبب بندکر دیے اور بیکریوں اور گوداموں کو سیل کر دیا ۔پولیس تھانہ فرید ٹائون نے فود اتھارٹی ساہیوال کی رپورٹ پر 5مقدمات 23ڈی فوڈ آرڈیننس 1960اور 2016کے تحت درج کر لیے اور 2بیکری مالکان کو گرفتار کر لیا جبکہ 3فرار ہو گئے ۔ پولیس کی ٹیمیں فرار ہونے والے بیکری مالکان کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :