افغانستان سی29دہشت گرد داخل ہونے کی اطلاع ،الرٹ جاری
تازہ ترین : 1
افغانستان سی29دہشت گرد داخل ہونے کی اطلاع ،الرٹ جاری

افغانستان سی29دہشت گرد داخل ہونے کی اطلاع ،الرٹ جاری

دہشت گرد پشاور،چارسددہ،نوشہرہ، صوابی میں اہم مقامات کونشانہ بنا سکتے ہیں ،ذرائع

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2017ء)دہشت گردی کی حالیہ لہر ،افغانستان سی29دہشت گرد وں کے داخل ہونے کی اطلاعات پرخیبرپختونخوا میں الرٹ جاری کردیا گیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغانستا ن سے دہشت گردوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ،دہشت گرد پشاور،چارسددہ،نوشہرہ، صوابی میں اہم مقامات کونشانہ بنا سکتے ہیں ،ذرائع کے مطابق افغان خفیہ ایجنسی پاکستان میں دہشت گردی کے لئے سرگرم ہے، 29 حملہ آوروںکے داخلے کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد الرٹ جاری کردیا ہے اورتمام حساس مقامات کی سیکورٹی کومزید سخت کرنے کاحکم دیدیا ہے،دہشت گرد سرکاری مقامات، پبلک مقامات،امام بارگاہوں اوردیگر اہم مقامات کونشانہ بناسکتے ہیں، سیکورٹی اداروںنے خیبرپختونخوا پولیس کوتمام صورتحال سے آگاہ کردیا ہے،خیبرپختونخو ا پولیس نے تمام متعلقہ اداروں کوالرٹ جاری کردیا ہی-

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/02/2017 - 15:24:56

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں