ڈاکٹرز کے مطابق میرا انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر ہو چکا تھا، مورنے مورکل کا انکشاف

جمعہ 17 فروری 2017 15:15

کیپ ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) جنوبی افریقن فاسٹ بائولر مورنے مورکل نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹرز نے مجھے بتایا تھا کہ انجری مسائل کے باعث میں دوبارہ کرکٹ نہیں کھیل سکوں گا لیکن میں نے سخت محنت سے فٹنس مسائل سے چھٹکارہ پا لیا ہے اور اب میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم میں کم بیک کیلئے پر امید ہوں۔

مورکل نے آخری بار گزشتہ سال جون میں انٹرنیشنل میچ میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی، کمر کی تکلیف کے باعث وہ نو ماہ سے کرکٹ میدانوں سے دور ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں فاسٹ بائولر نے کہا کہ کمر کی تکلیف کی وجہ سے ڈاکٹرز نے مجھے بتایا کہ میں دوبارہ کرکٹ نہیں کھیل سکوں گا اور میرا کیریئر ختم ہو گیا ہے، یہ میرے لئے بہت مشکل وقت تھا اور یہ بات سن کر مجھے بہت تکلیف بھی ہوئی تھی، اسی دوران ایک وقت ایسا بھی آیا کہ میں خود بھی اپنے مستقبل کے بارے غیریقینی صورتحال سے دوچار تھا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور جم جوائن کی، اب میں مکمل طور پر فٹ ہوں اور امید ہے کہ سلیکٹرز نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے مجھے موقع دیں گے۔

انہوں نے رواں برس کے آخر میں دورہ انگلینڈ کیلئے خود کو مکمل فٹ رکھنے کیلئے آئی پی ایل سے بھی دستبرداری کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :