جانوروں کے معالجہ کے دوران بہت سی خطرناک بیماریاں وٹر نری ڈاکٹرز اور سٹاف کو منتقل ہونے کا خطرہ ہے ‘حکومت محکمہ صحت کے ملازمین کی طرح محکمہ امور حیوانات کے ٹیکنیکل سٹاف کیلئے بھی رسک الائونس دے

تنظیم غیر جریدہ ملازمین ضلع میرپور کے صدر سید قیصر شیراز کاظمی کاحکومت آزادکشمیر سے مطالبہ

جمعہ 17 فروری 2017 14:46

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء)تنظیم غیر جریدہ ملازمین ضلع میرپور کے صدر سید قیصر شیراز کاظمی نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت محکمہ صحت کے ملازمین کی طرح محکمہ امور حیوانات کے ٹیکنیکل سٹاف کیلئے بھی رسک الائونس دے ۔ کیونکہ جانوروں کے معالجہ کے دوران بہت سی خطرناک بیماریاں وٹر نری ڈاکٹرز اور سٹاف کو منتقل ہونے کا خطرہ ہے تنظیم غیر جریدہ کے ضلعی صدر نے محکمہ امور حیوانات کے ملازمین کو یقین دلایا کہ آپ کے مسائل کو حل کروانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ امور حیوانات کے ملازمین کا تنظیم غیر جریدہ کے اندر ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے اور توقع رکھتے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں بھی اپنے ووٹ کے ذریعہ آپ کا تعاون ہمارے ساتھ رہے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تنظیم غیر جریدہ میرپور کے انتخابات کے انعقاد کیلئے شفاف ووٹر ز لسٹ کی تیاری آخری مراحل میں ہے تمام غیر جریدہ ملازمین ضلعی قیادت تنظیم غیر جریدہ سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں اور اپنے ووٹ کا اندراج کروا رہے ہیں ملازمین ضلع میرپور نے الیکشن پر اسس کیلئے ہم پر جس اعتماد کااظہار کیا ہے اس پر پورا اتر نے کی بھرپور کوشش کر یں گے ان خیالات کااظہار ضلعی صدر تنظیم غیر جریدہ قیصر شیراز کاظمی نے محکمہ امور حیوانات میرپور کے ضلعی دفاتر کے دورہ کے دوران ملازمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا قیصر شیراز کاظمی نے کہا کہ تنظیم غیر جریدہ میرپور کی ضلعی قیادت نے ملازمین سے وعدہ کیا تھا کہ تین ماہ کے اندر الیکشن پراسس کیاجا ئے گا اور ملازمین کو حق رائے دہی سے اپنی قیادت کے انتخاب کا موقع دیا جائے گا شفاف ووٹر ز لسٹ تیار کر کے مشتہر کریںگے اور اس کے فوری بعد الیکشن بورڈ تشکیل دے کر انتخابات کا اعلان کردیا جائے گا اجلاس سے تحصیل صدر ذوالفقار علی، سینئر نائب صدر صغیر مغل،طارق محمود ملک، جنرل سیکرٹری تحصیل مرزا کرامت جرال، سردار محمود رضا نے بھی خطاب کیا ۔

اجلاس میں محمد خلیل مغل سٹاک اسسٹنٹ ،عبدالستار، جاوید چوہدری، محمد شبیر، محمد عرفان، محمد حفیظ، وقار حسین، عابد شاہ، خالد محمود ، نثار بھٹی ، سجاد احمد، راجہ شبیر ، فضل حسین، محمد بلال، شاہد بھٹی اور ضلعی دفاتر کے تمام ملازمین نے شرکت کی اور صدر تنظیم غیرجریدہ ملازمین سید قیصر شیراز کاظمی ،تحصیل صدر ذوالفقار علی ،طارق ملک و دیگر کو محکمہ امور حیوانات ضلع میرپور کے ملازمین کی ووٹر زلسٹ پیش کی ۔