تجارت کا پیشہ نبی کریم ؐ کی سنت ہے ‘آپ ؐ نے ایمانداری ، دیانتداری ، جھوٹ سے پاک تجارت کرنے کا درس دیا ‘اگر آج ہم حضور ؐ کے بتائے ہوئے طریقہ کار کے مطابق تجارت کے پیشہ کو اپنائیں تو اللہ تعالیٰ اس میں برکت عطا فرماتے ہیں

سابق صدر چیمبر آف کامرس آزادکشمیر چوہدری جاوید اقبال کی تاجروں سے بات چیت

جمعہ 17 فروری 2017 14:45

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) تجارت کا پیشہ نبی کریم ؐ کی سنت ہے آپ ؐ نے ایمانداری ، دیانتداری ، جھوٹ سے پاک تجارت کرنے کا درس دیا اگر آج ہم حضور ؐ کے بتائے ہوئے طریقہ کار کے مطابق تجارت کے پیشہ کو اپنائیں تو اللہ تعالیٰ اس میں برکت عطا فرماتے ہیں اگر حکومت بھی تاجروں کو مسائل کی دلدل سے نکالے تو کوئی وجہ نہیں میرپو رمیں سرمایہ کار نہ ہو تاجروں کو سب سے بڑا مسئلہ محکمہ واپڈا ، برقیات کی طرف سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا ہے جو آئے روز غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کر دی جاتی ہے ۔

اس لوڈشیڈنگ کو محکمہ واپڈا اور برقیات کو ختم کرنا ہوگا۔ میرپور کو سیوریج کا نظام بھی بری طرح فلاپ وہ چکا ہوا ہے ۔ پینے کے صاف پانی کی سپلائی میں بھی کمی ہے بنیادی دل طلب مسائل حل ہونے چاہیے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چوہدری جاوید ابال قائد مرکزی انجمن تاجران میرپور و سابق صدر چیمبر آف کامرس آزادکشمیر نے سنگوٹ روڈ سی فور چوک میںکریانہ ہول سیل بڑے کاروباری سنٹر چوہدری امجد سلیمان کی دعائیہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی کی حیثیت سے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری جنرل تاجران شوکت محمود چوہدری صدر سنگوٹ یونٹ ملک اظہر حسین بھی تھے ۔ دعائیہ تقریب میں سابق کونسلر میونسپل کارپوریشن سنگوٹ سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر چوہدری سلطان محمود، ممتاز تاجر رہنماء چوہدری امجد بوٹا، ٹھیکیدار چوہدری صابر حسین ، چوہدری یوسف، ٹھیکیدار چوہدری خالد ، ماوان چوہدری شبیر ، پاپا اختر، چوہدری راسب ، چوہدری عنائت ، موسیٰ خان ، انصر اللہ خان ، ملک طارق ، حاجی سنی ، چوہدری شفیع ، چوہدری سردار و دیگر بھی موجود تھے ۔

تقریب دعا قاری حافظ اجمل قادری نے کرائی چوہدری جاوید اقبال نے کہا کہ تجارت حضورؐ کی سنت ہے اگر اس پیشہ کو ایمانداری سے کیاجائے تجارت میں جھوٹ نہ بولا جائے تو اللہ تعالیٰ تجار ت میں ضرور برکت عطا فرماتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ میرپور میں کاروباری طبقہ کو اگر حکمران سہولیات فراہم کریں تو میرپور میں سرمایہ کار آسکتی ہے ۔ مگر میرپور کی تاجر برادری کے بے شمار مسائل میں سب سے بڑا مسئلہ محکمہ واپڈا کی طرف سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا ہے جو آئے روز غیر اعلانیہ ہو رہی ہے ۔

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میرپو رمیں پرانا سیوریج کا نظام فلاپ ہو چکا ہوا ہے ادارہ پی ایم یو نے گریٹر واٹر سیوریج کی 7ارب روپے کی اسکیموں کو ہڑپ کر لیا ہے ۔ ان اسکیموں پر بالکل کام نہیں مکمل کیاجو کہ میرپور کے لوگوں سے بہت بڑی زیادتی ہے ۔ حکمرانوں کو ان اسکیموں پر کام مکمل کرانا چاہے ۔ انہوں نے تاجروں کو یقین دلایا کہ میں تاجروں کی خدمت کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہوں میری تنظیم کے تمام عہدیدار خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر کام کرتے ہیں میرے دروازے ہر وقت تاجر برادری کیلئے کھولے ہیں۔

متعلقہ عنوان :