وزیراعظم انفراسٹریکچر پروگرام کا ضلع ہٹیاں بالا میں باقاعدہ آغاز ‘افتتاح وسنگ بنیاد ممبراسمبلی ڈاکٹرمصطفی بشیر نے کیا ‘اس پروگرام کے تحت ضلع بھر اور دوحلقہ جات میں 111منصوبہ جات پر کام کریں گے

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری محمد نذیر کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 17 فروری 2017 14:45

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری محمد نذیر نے کہا کہ وزیراعظم انفراسٹریکچر پروگرام کا ضلع ہٹیاں بالا میں باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے جس کا افتتاح وسنگ بنیاد ممبراسمبلی ڈاکٹرمصطفی بشیر نے کیا اس پروگرام کے تحت ضلع بھر اور دوحلقہ جات میں 111منصوبہ جات پر کام کریں گے‘ جس کی لاگت 6کروڑ 42لاکھ آئے گئی منصوبہ جات میں سڑکیں،واٹرسپلائی سکیمیں،فٹ پاتھ ودیگر پراجیکٹ شامل ہیں تمام کاموں کی نگرانی میں خود کررہا ہوں پی ایل کو واضع ہدایت دی ہے کہ جو کام ہوگا وہ اب زمین پر نظر آئے گا اس وقت ضلع ہٹیاں بالا میں 4منصوبہ جات پر کام شروع ہوچکا ہے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کا ہٹیاں بالا جہلم ویلی آبائی ضلع ہے اس کو مثالی ضلع بنانے کے لیئے بھرپور کردار اداکریں گئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان،سیکرٹری لوکل گرنمنٹ ڈاکٹرمحمود الحسن،ڈی جی سردارنصرت عزیز کے ویژن کے مطابق ضلع جہلم ویلی میں تمام منصوبہ جات کی ازخودنگرانی کررہا ہوں اور ان کی جانب سے واضع ہدایت ہے کہ تمام منصوبہ جات پایہ تکمیل پر پہنچنے چاہیں ان خیالات کا ظہار اسٹنٹ ڈاریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری محمد نزیرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیااسٹنٹ ڈاریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری محمد نزیرنے مزید کہا کہ عوامی تعاون اشدضروری ہے عوام جہاں خرابی دیکھیں میرے دفتتر کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں شکایات کا ازالہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :