وزیراعظم کے ویژن کے مطابق گڈگورنس اورمحکمہ تعلیم میں اصلاحات اور بہتری کی کوشش کررہے ہیں ‘جس پر تعلیم دشمن عناصر منفی پروپیگنڈے کررہے ہیں ‘کھلانا کا میں خود وزٹ کرکے آئی ہوں کسی سکول کو تالے نہیں لگائے گئے

ڈی ای او زنانہ محترمہ پروین اختر کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 17 فروری 2017 14:45

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) ڈی ای او زنانہ محترمہ پروین اختر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق گڈگورنس اورمحکمہ تعلیم میں اصلاحات کے لیئے محکمہ تعلیم میں بہتری کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس پر تعلیم دشمن عناصر منفی پروپیگنڈے کررہے ہیں کھلانا کا میں خود وزٹ کرکے آئی ہوں کسی سکول کو تالے نہیں لگائے گئے نہ تالے لگانے دیں گئے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت ہے کہ کوئی کام خلاف میرٹ نہیں کرنا وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان یا ان کی فیملی کے نام سے شائع شدہ خبر میں لکھا گیا کہ مڈل سکول کھلانا میں نائب قاصد کی تقرری وزیراعظم کی فیملی کے کہنے پر ہوئی یہ سراسر بے بنیاد اور خلاف حقائق ہے وزیراعظم کی جانب سے آج تک کسی بھی معاملے میں دبائو نہیں ہوا وزیراعظم کے احکامات ہیں کہ کوئی بھی تقرری یا معاملہ ہو تحت میرٹ کیا جائے گرلز مڈل سکول کھلانہ میں نائب قاصد کی ایک آسامی خالی تھی جوکہ مردانہ آسامی تھی جس کو مشتہر کیا گیا اور باقاعدہ ٹیسٹ انٹرویو تحت ضابطہ میرٹ عمل میں لائے گے آسامی پر میل امیدوار کاتقررکرنا مقصود تھا جس پر تحت ضابطہ تقرری کرتے ہوئے آرڈر جاری کیا گیا تحت میرٹ آرڈر جاری کرنے کی پاداش میں میرے خلاف اور محکمہ کے خلاف کیچڑ اچھالا گیا اور شائع شدہ بیان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں میراوزیراعظم یا ان کے خاندان کے کسی فرد سے رابطہ یا دبائو نہیں ہے ان کی جانب سے واضع احکامات ہیں کہ تمام فیصلے میرٹ کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیئے جائیں کسی بھی دبائو میں نہیں آئیں گئے محکمہ تعلیم میں بہتری کے لیئے وزیراعظم کے ویژن کے مطابق کام جاری رکھیں گئے کسی دبائو یا بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے

متعلقہ عنوان :