پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے فورتھ شیڈول میں شامل 80 افراد کو حراست میں لینے کا فیصلہ

جرائم پیشہ 112 انتہائی مطلوب افراد کی گرفتاری کی منظوری ،نام بدل کر کام کرنیوالی کالعدم تنظیموں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائیگا‘ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اجلاس

جمعہ 17 فروری 2017 14:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے فورتھ شیڈول میں شامل 80 افراد کو حراست میں لینے کا فیصلہ کر لیا گیا، جرائم پیشہ 112 انتہائی مطلوب افراد کی بھی گرفتاری کی منظوری جبکہ نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا ، ایڈیشنل آئی جی، سی ٹی ڈی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فورتھ شیڈول میں شامل 80افراد کو حراست میں لیا جائے گا۔اجلاس میں جرائم پیشہ 112 انتہائی مطلوب افراد کی بھی گرفتاری کی منظوری دے دی گئی ہے جب کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا۔