کاشتکار کماد کی زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے 100تا 120من بیج فی ایکڑ استعمال کریں ، محکمہ زراعت پنجاب

جمعہ 17 فروری 2017 14:42

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) کاشتکار کماد کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے 100تا 120من بیج فی ایکڑ استعمال کریں اور بیج کا انتخاب ایسے کھیتوں سے کریں جو صحت مند اور بیماریوں سے پاک ہوں، محکمہ زراعت پنجاب کے تر جمان کے مطابق کاشتکار کماد کی مونڈھی فصل سے بیج حاصل نہ کریں، بیج کاٹنے سے پہلے گنے کی آنکھوں کے صحت مند ہونے کی تصدیق کرلیں اور بیج کیلئے کاٹے گئے ٹکڑوں پر کم از کم 3سے 4آنکھیں ضرور ہونی چاہیں، انہوں نے بتایا کہ کاشتکار کماد کی کاشت کیلئے صرف محکمہ کی منظور شدہ اور علاقائی لحاظ سے موزوں اقسام کا انتخاب کریں، گنے کی بڈز (آنکھوں) کو زخمی ہونے سے بچانے کیلئے درانتی یا پلچھی کا استعمال نہ کریں اور کھوری ہاتھوں سے اتاریں، نقل و حمل کے دوران بھی احتیاط کریں، بیج کو کھیت میں لاکر ہی چھیلیں، بیج کیلئے گنے کے اوضر والاحصہ استعمال کریں، بیج تیار کرنے کے بعد بوائی میں تاخیر نہ کریں اور بیج کو پھپھوندی کش زہر کے محلول میں 3سے 5منٹ تک بھگو کر کاشت کریں، بیج کیلئے گنے کی کٹائی شوگرکی نائف سے کریں۔

متعلقہ عنوان :