پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ دنیا کی نظروں میں کھٹک رہا ہے،اسد عمر
تازہ ترین : 1
پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ دنیا کی نظروں میں کھٹک رہا ہے،اسد ..

پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ دنیا کی نظروں میں کھٹک رہا ہے،اسد عمر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ دنیا کی نظروں میں کھٹک رہا ہے ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کی تمام ذمہ داری فوج پرڈالنا درست نہیں،بھارت نے پاکستان کے خلاف اعلانیہ دہشتگردی کی مہم چلا رکھی ہے۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا جو مثبت قدم ہے اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے جبکہ ان کے تمام نکات پر عمل کرنا ہوگا تاکہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوسکے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشتگردی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ سی پیک منصوبہ دنیا کی نظروں میں کھٹک رہا ہے،اس منصوبے کے خلاف بڑی بڑی طاقتیں پس پردہ ناکام بنانے کیلئے کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کا خاتمہ اکیلی آرمی نہیں کرسکتی بلکہ دیگر حکومتی اداروں کو بھی اس حوالے سے کام کرنا ہوگا ہر ادارے کی اپنی اپنی ذمہ داری ہے جسے پورا کرنے کی ضرورت ہے،قانون نافذ کرنے والے ادارے اسی حوالے سے اپنا کردار ادا کریں تو اس لعنت کا جلد خاتمہ ہوسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کمزور کرنے کیلئے ہر قسم کی دہشتگردی کر رہا ہے جبکہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر نے جلسہ عام میں پاکستان کے اندر دہشتگردی اور کمزور کرنے کیلئے اعلان کیا ہے،بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوسکیں
وقت اشاعت : 17/02/2017 - 14:35:54

اپنی رائے کا اظہار کریں