شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے میں شہید پانچ افراد کی شناخت کیلئے ڈی این اے نمونے ..
تازہ ترین : 1
شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے میں شہید پانچ افراد کی شناخت کیلئے ڈی ..

شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے میں شہید پانچ افراد کی شناخت کیلئے ڈی این اے نمونے لے لیے گئے

سیہون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2017ء) سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے میں شہید پانچ افراد کی شناخت کیلئے ڈی این اے نمونے لے لیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار میں گزشتہ روز خود کش دھماکے میں 80افراد شہید اور ڈھائی سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں ،ْ155زخمیوں کو طبی امداد دے کر فارغ کردیاگیا ۔محکمہ صحت کے حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیہون دھماکے میں شہدا کی تعداد 80 ہوگئی ہے جن میں سے 67 کی شناخت ہوچکی ہے۔حکام کے مطابق 75افرادکی میتیں سیہون ،ْ 5افرادکی میتیں نوابشاہ ہسپتال لائی گئیں۔
وقت اشاعت : 17/02/2017 - 14:33:47

اپنی رائے کا اظہار کریں