نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں 1808 دہشت گرد مارے گئے ،ْ 5611 دہشتگرد گرفتار

جمعہ 17 فروری 2017 14:33

نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں 1808 دہشت گرد مارے گئے ،ْ 5611 دہشتگرد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں 1808 دہشت گرد مارے گئے اور 5611 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔نجی ٹی وی نے وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں 1808 دہشت گرد مارے گئے اور 5611 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، کراچی آپریشن میں مجموعی طور پر 69179 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں 890 دہشت گرد، 676 انتہائی مطلوب اشتہاری اور 10426 مفرور ملزمان شامل ہیں، گرفتار ملزمان میں 124 اغواء کار ،ْ 545 بھتہ خور اور قتل کے 1834 مجرموں کو گرفتار کیا گیا ،ْ ان ملزمان سے مختلف اقسام کی16304 ہتھیار برآمد ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ٹارگٹ کلنگ میں69، قتل کے واقعات میں 50 اور دہشت گردی میں 80 فیصد کمی ہوئی ،ْ اسلام آباد اور پنجاب کے مدارس کی رجسٹریشن 100 فیصد مکمل ہو گئی ،ْسندھ میں 80، خیبرپختونخوا میں 75، بلوچستان میں 60 فیصد اور فاٹا میں 85 فیصد مدارس کی رجسٹریشن مکمل ہو گئی ،ْ ملک بھر میں 2325 مشکوک مدارس بند کر دئیے گئے جس میں سے سندھ کے اندر 2309 اور خیبرپختونخوا میں 13 مدارس بند کیے گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں190 مدارس کو غیر ملکی فنڈنگ مل رہی ہے جن میں پنجاب سی147، سندھ سے 6، کے پی کے سے 7 اور بلوچستان میں 30 مدارس شامل ہیں۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق شرانگیز تقاریر پر 1343 مقدمات درج ہوئے جن میں 2430 افراد کو گرفتار کیاگیا اور شرانگیر مواد رکھنے والی70دکانیں بند کر دی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا نے اپنی اپنی انسداد دہشت گردی فورس بنالی ہے تاہم اسلام آباد، پنجاب اور سندھ انسداد دہشت گردی فورس تشکیل نہیں دی جاسکی۔

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی فورس میں 500 اہلکاربھرتی کیے جا سکے ،ْ پنجاب میں 1182 اور سندھ میں ایک ہزار کے بجائے 728 اہلکار بھرتی کیے گئے، آزادکشمیر نے 500 کے بجائے صرف 260 اہلکار بھرتی کئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فوجی عدالتوں نے کل 274 ملزمان کو سزائیں سنائیں جن میں سے 111 دہشت گردوں کو قید کی سزا سنائی گئی۔

متعلقہ عنوان :