اقوام متحدہ اور افغانستان کی سیہون دھماکے کی مذمت
تازہ ترین : 1
اقوام متحدہ اور افغانستان کی سیہون دھماکے کی مذمت

اقوام متحدہ اور افغانستان کی سیہون دھماکے کی مذمت

حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کوجلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ،ْ ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحد

نیویارک/کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2017ء) اقوام متحدہ اور افغانستان نے سیہون دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کوجلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے بیان میں پاکستانی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیااورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت پاکستان کی لڑائی کی اقوام متحدہ حمایت کرتا ہے ۔ادھر افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/02/2017 - 14:33:21

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں