درگاہ لعل شہباز قلندر میں خود کش دھماکہ ،ْ شواہد اکھٹا کرنے کا سلسلہ دن بھر جاری رہا

ابتدائی انکوائری میں حملہ آور کی نشاندہی کی جاچکی ہے ،ْکوئی خاتون نہیں ،ْ مرد تھا ،ْ ایس ایس پی راجا عمر خطاب ابتدائی تحقیقات میں دھماکے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کی مقدار 7 سے 8 کلو گرام ہوسکتی ہے ،ْحکام

جمعہ 17 فروری 2017 14:33

درگاہ لعل شہباز قلندر میں خود کش دھماکہ ،ْ شواہد اکھٹا کرنے کا سلسلہ ..
سہیون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) درگاہ لعل شہباز قلندر میں ہونے والے خوفناک خودکش دھماکے کے بعد فورنزک و تحقیقاتی ٹیموں کی جانب سے دھماکے کے مقام سے شواہد اکھٹا کرنے کا سلسلہ دن بھر جاری رہا سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن راجا عمر خطاب کے مطابق ابتدائی انکوائری میں حملہ آور کی نشاندہی کی جاچکی ہے اور وہ کوئی خاتون نہیں بلکہ مرد تھا۔

(جاری ہے)

راجا عمر خطاب نے کہا کہ حملہ آور درگاہ میں کس راستے سے اور کب داخل ہوا اس کا پتہ لگانے کیلئے تمام سیکیورٹی کیمروں کی فوٹیج دیکھی جائے گی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں دھماکے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کی مقدار 7 سے 8 کلو گرام ہوسکتی ہے ،ْ پہلی بار بارودی مواد میں 9 ایم ایم کی گولیوں کے استعمال کا انکشاف بھی سامنے آیا ۔

متعلقہ عنوان :