وحدت مسلمین آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل تصور الجوادی پر قاتلانہ حملہ ‘سہیون شریف میں خود کش حملے ‘دیگر دہشتگردی پر ایمنسٹی انٹرنیشنل آزادکشمیر کا ہنگامی اجلاس ‘واقعات کی شدید مذمت کی گئی‘ عالمی ادارے یو این او کو رپورٹ جاری

جمعہ 17 فروری 2017 14:31

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) وحدت مسلمین آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل سید تصور حسین الجوادی پر قاتلانہ حملہ سہیون شریف دربار پر خود کش حملے کے علاوہ دیگر دہشتگردی پر ایمنسٹی انٹرنیشنل آزادکشمیر کا ہنگامی اجلاس اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی ادارے یو این او کو رپورٹ جاری ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اجلاس میں طاہر احمد چغتائی ، سید نورالحسن گیلانی ، شہزاد مرزا ، سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی اور اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی ادارہ یو این او کو رپورٹ جاری کی ہے رپورٹ میں واضح طور میں تحریر کی گئی ہے کہ پاکستان کے اند ر اندرونی دہشتگردی میں بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیز شامل ہیں جنہوں نے صوفیہ کرام دربار سہیون شریف میں گزشتہ روز خو د کش دھماکہ کرکے 1سو سے زائد افراد کی جانیں لے لی جن میں چھوٹے بچے ، خواتین کی تعداد شامل ہیں جبکہ زخمیوں 3سو سے زائد افراد شامل ہیں جن میں آزادکشمیر کے ظاہرین بھی شامل ہیں رپورٹ میں انہوں نے تشویش ظاہر کی ہے کہ بھارت اور افغانستان ، پاکستان کی معصوم عوام کو دہشتگردی کا نشانہ بنا رہی ہے جو کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی جارہی اور یہ انسانی حقوق کی پامالی میں بھی شامل ہے رپورٹ میںوحدت مسلمین آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل سید تصور حسین الجوادی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشویش ظاہر کی ہے کہ کچھ عناصر آزادکشمیر کی پر امن فضا خراب کرنے کے در پر ہیں حکومت آزادکشمیر انسپکٹر جنرل پولیس اس معاملے کو فوری حل کرنے کے لئے حملہ واروں کو گرفتار کریں رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب تک مختلف دہشتگردی کے واقعات جو کہ 47روز میں 172افراد دہشتگردی کی بھینٹ چڑھے ہیں جبکہ 4سو 40افراد زخمی ہیں جن میں 50افراد کی حالت تشویشنا ک ہے اس بارے میں بھی عالمی ادارہ یو این او کو رپورٹ ارسال کی ہے انھوں نے کہا کہ 2017ء میں ابتدائی 47روز میں صرف پاکستان کے اند ر دہشتگردی ایک بڑا سانحہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔

متعلقہ عنوان :