مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر میرپور میں تعمیروترقی کیلئے کوشاں ہے ‘وزیراعظم فاروق حیدر کا دورہ میرپور تاریخی اور کامیابی ترین دورہ تھا ‘اس دورے کے حوالہ سے منفی بیانات دینے والے ہوش کے ناخن لیں

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے اوورسیز رہنماء راجہ کامران منظور کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 17 فروری 2017 14:31

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے اوورسیز رہنماء راجہ کامران منظور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر میرپور میں تعمیروترقی کے لئے کوشاں ہے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کا دورہ میرپور تاریخی اور کامیابی ترین دورہ تھا اس دورے کے حوالہ سے منفی بیانات دینے والے ہوش کے ناخن لیں ان کے دور حکومت میں ایک تختی تک میرپور میں نہ لگائی گئی اور آج یہی لوگ مسلم لیگ ن اور راجہ فاروق حیدر خان پر بلاجواز تنقید کر کے اپنی سیاسی زندگی کو دوائم بخشنا چاہتے ہیں یہ لوگ جانتے ہیں کہ ان کے پاس اب سیاست کرنے کیلئے کچھ باقی نہیں بچا اور یہ شکست خوردہ عناصر منفی بیانات دیکر سستی شہرت کا حصول چاہتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

راجہ کامران منظور نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے قائد راجہ فاروق حیدر خان باصلاحیت اور نڈر وزیراعظم ہیں جو آزادکشمیر کے عوام کو بالخصوص اور میرپور کے عوام کو بالعموم مسائل سے پاک کرنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کا حالیہ دورہ کے دوران جو اعلانات کیے گئے وہ تاریخی اور بڑے منصوبہ جات کے اعلانات سے ان کے شروع ہونے سے میرپور کے عوام کو واضع پیغام دیدیا گیا ہے اب کسی بھی صورت میرپور کے عوام کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا اور جہاں تک ممکن ہو سکا میرپور کے عوام کو ان کا حق فراہم کیاجائے گا۔

انہوںنے کہا کہ کچھ لوگ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے حالیہ دورہ میرپور کے حوالہ سے سستی شہرت حاصل کرنے کے درپر ہیں اور بے بنیاد اور منفی بیانات دیکر اپنا قدکاٹھ اونچا کرنا چاہتے ہیں جبکہ یہ بخوبی جانتے ہیں عوام حقائق سے باخبر اور باشعور ہے وہ کسی بھی صورت ان کے جھانسے میں نہیں آئیگی ۔ راجہ کامران منظور نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے دورہ میرپور کے بہت جلد دورس نتائج ملناشروع ہو جائیں گے اور جوسیاسی شکست خوردہ عناصر منفی بیانات دیکر حکومت اور وزیراعظم پر تنقید کر رہے ہیں ان کے منہ ہمیشہ کیلئے بند ہو جائیں گے ۔

انہوںنے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان میرپور سمیت پورے آزادکشمیر کے نظام کو درست کرنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے منشور کے مطابق عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بالخصوص اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ مخالفین مسلم لیگ ن پر تنقید کر کے میرپور کو ان کے حق سے محروم رکھنے کی جو سازش رچا رہے ہیں وہ اپنے اس مقصد میں کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :