سپیکر شاہ غلام قادر ‘ ڈپٹی سپیکر فاروق احمد طاہراور چیئر مین پی اے سی کی لال شہباز قلندر کی درگاہ پر خود کش دھماکہ کی شدید مذمت

جمعہ 17 فروری 2017 14:30

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء)آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر ، ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہراور چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی چوہدری محمد اسحاق نے لال شہباز قلندر کی درگاہ کے احاطہ میں خودکُش دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے، جس میں درجنوں افراد جام شہادت نوش کر گئے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ کوئی بھی مُسلمان ایسے واقعات میں ملوث نہیں ہو سکتا۔ یہ غیر مُلکی ایجنٹ ہیں جو یہ حادثات کرتے ہیں۔ یہ لوگ اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکتے۔ مقدس مقامات درگاہوں مساجد اور سکولوں کو نشانہ بنانا کہاں کی انسانیت ہے۔ سپیکر ، ڈپٹی سپیکر اورچیئرمین پی اے سی نے شہداء کے بلندیء درجات کی دُعا کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔