حالیہ دہشت گردی کی لہر میں پاکستان کے ازلی دشمن بھارت ‘ اسرائیل کا ہاتھ ہے جو کئی سالوں سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے در پر ہیں ‘ان کی طرف سے دہشت گردانہ حملے قوم اور افواج پاکستان کے حوصلے پستے نہیں کیے جاسکتے

پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنماء چیئرمین جموں وکشمیر ہیومن رائٹس کمیشن ہمایوں زمان مرزا کی بات چیت

جمعہ 17 فروری 2017 14:30

حالیہ دہشت گردی کی لہر میں پاکستان کے ازلی دشمن بھارت ‘ اسرائیل کا ..
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنماء چیئرمین جموں وکشمیر ہیومن رائٹس کمیشن ہمایوں زمان مرزا نے کہا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کی لہر میں پاکستان کے ازلی دشمن بھارت ، اسرائیل کا ہاتھ ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے در پر ہیں ان کی طرف سے دہشت گردانہ حملے قوم اور افواج پاکستان کے حوصلے پستے نہیں کیے جاسکتے پاکستان کے بہادر عوام ملکی سلامتی ، خود مختاری اور سالمیت کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیں افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک دشمن عناصر کو للکار کا یہ واضع پیغام دے دیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت ملکی سالمیت اور خود مختاری پر وار کرنے والوں معاف نہیں کرینگے ، لاہور ، پشاور کے بعد پاکستان کی بڑی درگاہ حضرت سید سخی شہباز قلندرؒ کے مزار پر دھماکہ دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کا بزدلانہ وار ہے نہتے عوام کو شہید کرنے والوں کو کسی بھی صورت نہیں بخشا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

یہ دہشت گرد عناصر بہت جلد اپنے منطقی انجام سے دوچار ہونگے پاکستانی قوم کا ہر فرد افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا کررہا ہے اور جب تک ملک کو دہشت گردی سے پاک نہیں کر دیتے اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء ہمایوں زمان مرزا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ سیون شریف درگاہ پاکستان کی بڑی درگاہوں میں شمار ہوتی ہے اس حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر دہشت گردانہ حملہ کرنے والے بزدل اور مکار دشمن ہیں جو معصوم اورنہتے لوگوں کو نشانہ بنا کر ملک کو کھوکھلا کرنے چاہتے ہیں لیکن پاکستان کے عوام کسی بھی صورت ڈرنے اور جھکنے والے ہیں نہیں بلکہ یہ دہشت گردوں کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار متحد و منظم ہو کر دشمنوں کے ہر وار کا بھرپور جواب دینگے ۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کی شدید ترین لہر میں بھارت اور اسرائیل کا ہاتھ ہے جو پاکستان کی ترقی اور معیشت کو پروان چڑھتا ہوا نہیں دیکھ سکتے اور یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان میں اپنی خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے پاکستان کے اندرونی حالات کو خراب کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیانات کی تائید و حمایت کرتے ہیں ان نے ٹھوس اور دوٹوک موقف اختیار کر کے پاکستان کی سرزمین اور عوام پر وار کرنے والوں کو یہ باور کرا دیا ہے کہ اب ان لوگوں سے کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ہر ممکن طریقہ سے ان کاپیچھا کر کے ان عناصر کو کیفر کردارتک پہنچایاجائیگا۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کی روک تھام اور سرزمین پاکستان کو دہشت گردی سے مکمل پاک کرنے کیلئے حکومت پاکستان اور چاروں صوبائی حکومتیں ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے اپنے اپنے صوبے میں ان چھپے ہوئے عناصر کو باہر نکالیں اور ساتھ ہی سہولت کاروں کا پیچھا کیاجائے جو ملک کو نقصان پہنچاناچاہتے ہیں۔