آزادکشمیر پبلک اکائونٹس کمیٹی آزادکشمیر کا اجلاس ‘میرپور شعبہ اکائونٹس کے معاملات کی مکمل چھان بین کی گئی

جمعہ 17 فروری 2017 14:30

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) آزادکشمیر پبلک اکائونٹس کمیٹی آزادکشمیر کا اجلاس مقامی ریسٹ ہائوس میرپور میں منعقد ہوا ۔میرپور شعبہ اکائونٹس کے معاملات کی مکمل چھان بین کی گئی ۔بلدیہ اعلیٰ میرپور کی جانچ پڑتال کے لیے مختص تھا میونسپل کارپوریشن شعبہ ریکارڈ 2016ورکنگ ریکارڈ کو ایک ہی دن میں ایڈجسٹ کیا گیا تمام معاملات کو یکسو کیا گیا ۔

پبلک اکائونٹس کمیٹی کے ذمہ داروں نے شرکت کی چیئرمین پبلک اکائنٹس کمیٹی چوہدری محمد اسحق نے اکائونٹس کمیٹی کی صدارت کی 2چوہدری مسعود خالد ایڈووکیٹ ممبر اسمبلی (ممبر کمیٹی )ملک محمد نواز ممبر کمیٹی احمد رضا قادری (ممبر کمیٹی )چوہدری بشارت حسین سیکرٹری اسمبلی ممبر کمیٹی میونسپل کارپوریشن کی طرف سے نمائندگی ڈاکٹر محمود الحسن سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ طاہر ایوب سیکرٹری بورڈ ،غلام یاسین ایڈمنسٹریٹر بلدیہ میرپور حامد شریف ملک اکائونٹس ،آفیسر میونسپل کارپوریشن ،قاضی ا فتخار اسسٹنٹ سیکرٹری بورڈ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مظفرآباد لوکل فنڈز کی طرف سے عبدالمحمید چیچی ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ ،ممبر خان ایڈیشنل سیکرٹری فنانس اکائونٹنٹ جنرل آزادکشمیر نے خصوصی شرکت کی ۔چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی چوہدری محمد اسحق نے میونسپل کارپوریشن مکمل ریکارڈ چیک کیا گیا میونسپل کارپوریشن کے ریکارڈ کی مکمل پڑتال کی گئی بلدیہ کے ریکارڈ کی پڑتال اور ریکوری کو سراہا گیا ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن چوہدری غلام یاسین ،بالخصوص اکائونٹس آفیسر حامد شریف ملک کی کارکردگی کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا ۔

آخر میں تمام ممبران اکائونٹس کمیٹی نے آئندہ دو ماہ بعد سب ممبران کمیٹی کی ڈیوٹی لگائی کہ تمام معاملات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا ۔چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی چوہدری محمد اسحق نے کہا کہ تمام محکموں کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی بہتر دکھائی دے رہی ہے جب تمام محکموں کو وارننگ دیتا ہوں کہ اپنی مکمل چھان بین کرے حق او ر سچ سے ہٹ کر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔