اسلام آباد پاکستان کا محفوظ ترین شہر ، دیگر صوبے بھی اس کی تقلید کررہے ہیں، بلیغ الرحمان

راولپنڈی اسلام آباد میں 19سو سے زائد کیمرے لگ چکے ،شاپنگ مال اور پراجیکٹس میں کیمرے لگانے کیلئے تاجر حضرات کو کہیں گے، ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دورا ن اظہا ر خیال

جمعہ 17 فروری 2017 14:26

اسلام آباد پاکستان کا محفوظ ترین شہر ، دیگر صوبے بھی اس کی تقلید کررہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے سینٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد پاکستان کا محفوظ ترین شہر ہے 1900سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں دیگر صوبے بھی اس کی تقلید کررہے ہیں کیمروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے جدید سافٹ ویئر لگارہے ہیں ایوان بالا میں وقفہ سوالات میں وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں 19سو سے زائد کیمرے لگ چکے ہیں پرائیویٹ سیکٹر میں بھی لوگ گارڈ اور کیمرہ لگارہے ہیں اسلام آباد ملک بھر کے محفوظ ترین شہروںمیں تصور کیا جاتا ہے لوگوں کی جان ومال کا تحفظ کررہے ہیں وہ اعظم سواتی کے سوال کے ضمنی جواب میں انہوں نے کہا کہ شاپنگ مال اور پراجیکٹس میں کیمرے لگانے کیلئے تاجر حضرات کو کہیں گے اہم ترین شاہراہوں حساس علاقوں اور مارکیٹوں میں کیمرے لگے ہیں راولپنڈی اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت 19سو زائد کیمرے لگ چکے ہیں پرائیویٹ سیکٹر میں بھی لوگ گارڈ اور کیمرہ لگارہے ہیں اسلام آباد ملک بھر کے محفوظ ترین شہروں میں تصور کیاجاتا ہے لوگوں کی جان ومال کا تحفظ کررہے ہیں وہ اعظم سواتی کے سوال کے ضمنی جواب میں انہوں نے کہا کہ شاپنگ مال اور پراجیکٹس میں کیمرے لگانے کے لئے تاجر حضرات کو کہیں گے اہم ترین شاہراہوں حساس علاقوں اور مارکیٹوں میں کیمرے لگے ہیں راولپنڈی اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت 19سو کیمرے لگائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ 1900 کیمرے آپریشنل ہیں سینیٹر نعمان وزیر نے کہا کہ 1900 نہیں بلکہ 1600 کیمرے سیف سٹی پراجیکٹ میں کام کررہے ہیں بلیغ الرحمان نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کو ان کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے کیمروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے جدید سافٹ ویئر کی مدد سے کام ہورہا ہے اس میں جدت لائینگے ان کیمروں کے فوائد سے ہم بہتر نتائج حاصل کرچکے ہیں پرائیویٹ سیکٹر میں ان کیمروں کو نصب کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیں گے اعظم سواتی کے ضمنی سوال کے جواب میں بلیغ الرحما نے کہا کہ اچھے اور معیاری کیمرے لگائے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :