چین موٹر سائیکل مرمت کرنیوالی دکان میں آتشزدگی ، چھ افراد جھلس کر ہلاک ، دو زخمی

جمعہ 17 فروری 2017 14:26

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) چین میں موٹر سائیکلوں کی مرمت کرنیوالی ایک دکان میں آتشزدگی کے باعث چھ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ صوبہ فیوجین میں واقع موٹر سائیکلوں کی مرمتی دکان میں اس وقت لگی جب متعدد ملازم کام میں مصروف تھے آتشزدگی کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال داخل کردیا گیا ہے جبکہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :