مشرق وسطی خصوصاً یمن میں عام شہریوں پر خونریز حملوں کا سلسلہ فوری بند کیاجائے ، اقوام متحدہ

عام شہریوں پر حملوں کا کوئی جواز نہیں پیش کیاجاسکتا ، اسماعیل اولد

جمعہ 17 فروری 2017 14:26

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) اقوام متحدہ نے مشرق وسطیٰ خصوصاً یمن میں خونریز حملوں کے فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل اولد شیخ احمد نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں خونریز حملوں کا نشانہ خصوصی طور پر بچے اور خواتین بن رہے ہیں صنعاء میں ایک حملے اور اس میں ہونیوالی شہری ہلاکتوں پرشدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسماعیل اولد نے کہا کہ شہریوں پر ناقابل جواز ہیں جن کا کسی صورتحال میں کوئی جواز نہیں پیش کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ یمن میں ہر روز فریقین کے حملوں میں عام شہری نشانہ بن رہے ہیں جو کہ بین الاقوامی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ تمام یمنی فریقین کو حملوں کے دوران عالمی ہیومنٹریشن قانون کا احترام کرنا چاہیے

متعلقہ عنوان :