آسٹریلوی حکام نے 29ویتنامی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا

جمعہ 17 فروری 2017 14:26

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) آسٹریلوی حکام نے 29 ویتنامی ماہی گیر گرفتار کرلئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی حکام نے بتایا کہ کوئین میں اپنے پانیوں میں غیر قانونی داخل ہونے پر 29ویتنامی ماہی گیروں کو آسٹریلیا کے ساحلی حکام نے گرفتار کرکے ان کی کشتیاں بھی تحویل میں لے لی ہیں جبکہ انہیں گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کیلئے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے