انجلیق کربر اور اگنیسکا راڈوانسکا کو قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

جمعہ 17 فروری 2017 14:26

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) جرمنی کی انجلیق کربر اور پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

قطر میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میچ میں روس کی ڈاریا کاسا ٹکینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایونٹ کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی جرمنی کی انجلیق کربر 4-6,0-6,4-6سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ایک اور میچ میں ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کی فورتھ سیڈ پولینڈ کی اگنسیکا راڈوانسکا کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7،3-6 سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

متعلقہ عنوان :