چیف منسٹر قومی والی بال چیمپئن شپ 27فروری سے شروع ہوگی

ْپاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب نے ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی منظوری دیدی

جمعہ 17 فروری 2017 14:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء)چیف منسٹر قومی والی بال چیمپئن شپ27فروری سے قیوم سٹیڈیم پشاور شروع ہوگی۔خیبرپختونخوا والی بال ایسو سی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد وقار کے مطابق چیمپئن شپ میں ملک بھر سی 11ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں،جن میں پاکستان واپڈا،پاکستان آرمی،پی او ایف،پاکستان ائیرفورس،پنجاب،سندھ،خیبرپختونخوا،بلوچستان،آزادجموں و کشمیر،فاٹا اور گلگت بلتستان شامل ہیں،چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 26فروری کو سہ پہر تین بجے ہوگی جس میں ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے دراز کا اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب نے ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی منظوری دیدی ہے اور ٹورنامنٹ کی تیاریاں زورو شور پر ہیں