پی سی بی کے زیر اہتمام 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے کی سلور جوبلی منانے کی تقریب 25 مارچ کو ہو گی

جمعہ 17 فروری 2017 14:15

پی سی بی کے زیر اہتمام 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے کی سلور جوبلی منانے کی تقریب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 1992ء کا ورلڈ کپ جیتنے کی سلورجوبلی مکمل ہونے پر اہم تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں 25 مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں تقریب منعقد کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس تقریب میں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تقریب میں 1992ء ورلڈ کپ کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ ٹیم کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان تھے جو اس وقت سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ ہیں اور حکومت کے خلاف سخت اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کی بنا پر ان کا تقریب میں شرکت کرنا ممکن دکھائی نہیں دیتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس تقریب کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے تاہم پاکستان سپر لیگ کے 5 مارچ کو ہونے والے فائنل کے بعد اس کی تیاریوں میں تیزی آ جائے گی۔