اسلام آباد نیٹ بال چیمپئن شپ کل سے شروع ہوگی

جمعہ 17 فروری 2017 14:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) اسلام آباد نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سی ڈی اے کے تعاون سے اسلام آباد نیٹ بال چیمپئن شپ کل 18 فروری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں شروع ہوگی،آرگنائزنگ سیکرٹری عدنان ملک کے مطابق چیمپئن شپ میں اسلام آباد کی مرد اور خواتین کی بارہ، بارہ ٹیمیں شرکت کریں گے۔