انگلینڈاور انڈیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 3 مارچ سے ہوگا

جمعہ 17 فروری 2017 14:15

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) انگلینڈاور انڈیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 3 مارچ سے ہوگا ، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے 22فروری کو ویسٹ انڈیز پہنچے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے 22فروری کو ایون مورگن کی قیادت میں ویسٹ انڈیز پہنچے گی۔ انگلش ٹیم اپنے دورہ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ تین روزہ ون ڈے میچز کی سیریز سے قبل مہمان ٹیم 25 اور 27 فروری کو دو وارم اپ میچز بھی کھیلے گی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 3 مارچ سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :