دہشت گردی کے واقعات کے بعد لاہور میں کھیلوں کی آرگنائزیشن کے مختلف دفاتر اور سٹیڈیمز کے ارد گرد سکیورٹی مزید سخت

جمعہ 17 فروری 2017 14:13

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ملک بھر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد لاہور میں کھیلوں کے آرگنائزیشن کے مختلف دفاتر اور سٹیڈیمز کے ارد گرد سکیورٹی کومزید سخت کردیا گیا ،قذافی سٹیڈیم لاہور ،پنجاب سٹیڈیم ،فٹ بال ہائوس ،ایل سی سی اے ،نیشنل کرکٹ اکیڈمی ،نیشنل ہاکی سٹیڈیم اوراولمپک ہائوس لاہور میں سیکورٹی کومزید فول پروف بنانے کیلئے متعلقہ حکام کی طرف سے جاری ہونے والی ہدایت پر سختی سے عمل در آمد کیا جارہا ہے،پنجاب سپورٹس بورڈ اور قذافی سٹیڈیم لاہور میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کا عملہ اور سیکورٹی اہلکاران بھی الرٹ ہیں اور سٹیڈیم کی حدود میں آنے جانے والے ہر مشکوک شخص کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے جبکہ سٹیڈیم میں داخل ہونے والوں کو سخت چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :