زرعی ماہرین نے زمینوں میں نامیاتی مادے کی مقدار بڑھانے کیلئے دیسی یاسبز کھادوں کے استعمال کی ہدایت کر دی

جمعہ 17 فروری 2017 14:13

فیصل آباد۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں ، زمینداروں ، کسانوں کو زمینوں میں نامیاتی مادے کی مقدار بڑھانے کیلئے دیسی یاسبز کھادوں کے استعمال کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار و زمیندار فصلوں کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کے حصول اور فی ایکڑ رقبہ سے بہتر نتائج حاصل کرنے کیلئے زمین میں نامیاتی مادہ کی مطلوبہ مقدار کویقینی بنائیں کیونکہ اگر زمین میں نامیاتی مادوں کی مقدار کم ہو گی تو زمین کی پیداواری صلاحیت بھی بری طرح متاثرہو سکتی ہے جبکہ دیگر کھادوں کے استعمال کے خاطر خواہ فوائد بھی حاصل نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ اس مقصد کے حصول کیلئے گوبرکی گلی سڑی کھاد تین سے چار ٹرالی فی ایکڑ ضرور ڈالنی چاہیے نیز اگر ممکن ہو تو سبز کھادکا استعمال بھی کیاجائے۔ انہوںنے کہاکہ سبز کھاد والی اہم زرعی اجناس میں گوارہ ، جنتر، برسیم ،سینجی کی فصلات شامل ہیں۔انہوںنے کہاکہ ان فصلات کو روٹاویٹر کے ذریعے زمین میں دبا کر اس کے 30سے 35 دن بعد کاشت کیلئے زمین تیارکرنے کے انتہائی مفید نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔