دنیا کا سب سے اچھا پانی اور بہترین موسم ہونے کے باعث زرعی ترقی کے مطلوبہ نتائج کے حصول کو یقینی بنایا جائے،چیئرمین پاکستان کسان ویلفیئر کونسل

جمعہ 17 فروری 2017 14:11

فیصل آباد۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) پاکستان کسان ویلفیئر کونسل کے چیئرمین چوہدری عبداللطیف سہو نے کہاہے کہاللہ تعالیٰ نے پاکستان کو دنیا کے سب سے اچھے پانی ، بہترین موسم اور زراعت کیلئے شاندار زمین کی نعمتوں سے نوازا ہے لیکن پھر بھی کاشتکاری کے جدید طریقوں سے آگاہی نہ ہونے کے باعث ہم وہ نتائج حاصل نہیں کر سکے جو حاصل کرنے چاہئیں تھے۔

(جاری ہے)

پاکستان کسان ویلفیئر کونسل کے چیئرمین چوہدری عبداللطیف سہو نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہاکہ اگرماہرین زراعت کی سفارشات کی روشنی میںپاکستان میں کاشتکاری کا نظام چلایا جائے تو صرف 5 سال میں زرعی پیداوار کی اضافی آمدن سے ملکی قرضہ اتارا جاسکتاہے۔ انہوںنے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن کے مختلف علاقوں میں پپیتہ ، انگور، اناراور دیگر پھل اور فصلیں کاشت کی جا سکتی ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ ماموں کانجن اور اس کے گرد و نواح کی زرعی زمین ان پھلوں اور فصلوں کی پیداوار کے لحاظ سے انتہائی آئیڈیل ہے ۔

متعلقہ عنوان :