محکمہ زراعت کی جانب سے ایس ایم ایس ہیلپ لائن کے ذریعے کاشتکاروں کو مفید مشوروں کی فراہمی کاسلسلہ جاری

جمعہ 17 فروری 2017 14:11

فیصل آباد۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء)محکمہ زراعت کی جانب سے فری ایگری کلچرل ہیلپ لائن کے بعد ایس ایم ایس ہیلپ لائن کے ذریعے کاشتکاروں کو مفید مشوروں کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے،فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،چنیوٹ سمیت صوبہ بھر کے تمام 9ڈویژنز کے 36 اضلاع کے کاشتکار کسی بھی مسئلہ یامشاورت کے سلسلہ میں ایس ایم ایس ہیلپ لائن نمبر 0304-4000172پر میسج کرکے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ کاشتکاروں کو زرعی اجناس کی کاشت ، ان کی دیکھ بھال سمیت تمام مطلوبہ معلومات کی فوری فراہمی اس میسجنگ سروس کا خاصہ ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ محکمہ زراعت نے صوبہ بھر سے پہلے مرحلہ میںلاکھوں کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کر رکھاہے تاکہ انہیں جدید پیداواری ٹیکنالوجی اور تازہ ترین زرعی تحقیق سمیت دیگر معاملات سے بروقت بذریعہ موبائل آگاہ و باخبر رکھا جاسکے۔