ٹرمپ میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنانا چھوڑ دیں، آسٹریلوی وزیر اعظم

جمعہ 17 فروری 2017 13:23

کینبرا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن بل نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنا کر اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اپنی انتظامیہ کی کوریج پر میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ سڈنی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرن بل نے سابق برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کو میڈیا کا مقابلہ ایسے کرنا چاہیے جیسے ملاح سمندری لہروں کا کرتے ہیں۔ آسٹریلوی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ امریکی صدر کو میڈیا پر سے اپنی توجہ ہٹا لینی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :