سام سنگ گروپ کے سربراہ جنوبی کوریا میں مبینہ طور پر کرپشن سکینڈل میں گرفتار

جمعہ 17 فروری 2017 13:23

سام سنگ گروپ کے سربراہ جنوبی کوریا میں مبینہ طور پر کرپشن سکینڈل میں ..
سیئول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) سام سنگ گروپ کے چیف جے وائی لی کو جنوبی کوریا میں مبینہ طور پر کرپشن سکینڈل میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

48 سالہ لی ملک کے سب سے امیر خاندان کے چشم و چراغ ہیں،جیل حکام کے مطابق لی کو سول ڈیٹینشن سنٹر میں رکھاگیا ہے ۔گروپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے لی کی ضمانت کے حوالہ سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔ لی کی گرفتاری کے بعد سام سنگ گروپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم عدالتی کارروائی میں سچ کو سامنے لانے کے لئے پوری کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :